ہفتہ, جولائی 15, 2006

احمد فراز


عاشقی بے دلی سے مشکل ہے
پھر محبت اُسی سے مشکل ہے

عشق آغاز ہی سے مشکل ہے
صبر کرنا ابھی سے مشکل ہے

جس کو سب بے وفا سمجھتے ہیں
بے وفائی اُسی سے مشکل ہے

ایک کو دوسرے سے سہل نہ جان
ہر کوئی ہر کسی سے مشکل ہے

تو بضد ہے تو جا فراز مگر
واپسی اُس گلی سے مشکل ہے

کوئی تبصرے نہیں: