اتوار, مئی 27, 2007

27 May - ورلڈ ولیج فیسٹیول

پچھلے ہفتے میں‌ نے ککنگ سیشن ارینج کیا تھا ۔ اس کا زکر میں نہیں‌ کرسکتا یہاں‌ کیونکہ مجھ سے اپنی تعریفیں نہیں‌ ہوتیں۔ بلشنگ بلشنگ۔
آج کی کہانی
آج صبح‌ سے موسم بہت خوشگوار ہے اور گرمیوں‌ کا آغاز حقیقتاً ہوتا نظر آرہا ہے۔
ہمارا کرکٹ گراؤنڈ آج بچوں کی اتھلیٹکس کے لیے مخصوص تھا اور دوپہر کو ہمیں‌ معلوم ہوا کے آج ورلڈ ولیج فیسٹیول کا دن ہے چنانچہ ہم (میں، سہیل، وقاص اور علی زیدی) نے وہاں جانے کا فیصلہ کر لیا۔
سہیل چونکہ میرے پاس آیا ہوا تھا اور فیسٹیول میں‌ جانے سے پہلے فارغ بھی تھا چنانچہ میں‌نے لگے ہاتھوں‌اس کا پہلے اپنے ایک مجوزہ ویڈیو کے لیے انٹرویو بھی ریکارڈ کر لیا۔ مذکورہ ویڈیو بشرط تکمیل انشاءاللہ جلد ہی تم سب کو دکھاؤنگا ۔ زبردستی
خیر وہاں‌ پہنچ کر پہلے ہم نے دیسیوں‌ کی دکان سے کھانا کھایا اور پھر میلہ دیکھنے لگ گئے ۔
اس میلے میں‌ زیادہ تر سوشلسٹ خیالات کے اسٹالز نظر آئے۔ میں‌ نے بھی ایک انٹی کیپیلسٹ‌اور ایک نمبر ون ٹیررسٹ کے دو بیجز لیے اور اپنے سینے پر آویزاں‌ کیے پھرتا رہا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے اسٹالز پر سے ہمیں‌ نو ٹارچر ہیر کی راکھی ملی جو کہ ہم نے خود سے اپنے ہاتھوں‌ میں‌ باندھ لی جبکہ علی نے محترمہ کی مدد حاصل کی ۔ پس ثابت ہوا ۔۔۔
افریقن اسٹالز ہی زیادہ تر چھائے ہوئے تھے اور ہم نے بھی زیادہ ٹائم ادھر ہی گزارا۔
اب یہاں‌ میں‌ ویڈیوز کے ربط دے رہا ہوں‌ جو کے میں‌ نے وہاں‌ ریکارڈ کیں ۔ دیکھ کر ثواب دارین حاصل کریں۔ اپنے خرچے پر








1 تبصرہ:

خاور کھوکھر کہا...

جناب آگر آپ پسند کریں تو آپ کا یه بلاگ بهی
يہاں اردو کے سب رنگ میں شامل کرلیں
http://khawar.riereta.net/urdu/
آپ تهوڑی سی تکلیف کر کے مجهے آپنا فیڈ اورل ای میل کر دیں
[email protected]