جب کسی سے کوئی گلہ رکھنا
سامنے اپنے آئینہ رکھنا
یوں اجالوں سے واسطہ رکھنا
شمع کے پاس ہی ہوا رکھنا
گھر کی تعمیر چاہے جیسی ہو
اس میں رونے کی جگہ رکھنا
مسجد ہیں نمازیوں کے لیے
اپنے گھر میں کہیں خدا رکھنا
ملنا جلنا جہاں ضروری ہو
ملنے جلنے کا حوصلہ رکھنا
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں