بارہا مجھ سے کہا دل نے کہ اے شعبدہ گر
تو کہ الفاظ سے اصنام گري کرتا ہے
کبھي اس حسنِ دل آرا کي بھي تصوير بنا
جو تري سوچ کے خاکوں ميں لہو بھرتا ہے
بارہا دل نے يہ آواز سني اور چاہا
مان لوں مجھ سے جو وجدان ميرا کہتا ہے
ليکن اس عجز سے ہارا ميرے فن کا جادو
چاند کو چاند سے بڑھکر کوئي کيا کہتا ہے
احمد فراز
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں