ہفتہ, دسمبر 25, 2010

واپسی

تقریباَ ڈیڑھ سال ہوگئے یہاں کچھ لکھے پر انشاءاللہ اب دوبارہ اسکو معمول بنانے کی کوشش کرونگا۔ چاہے اچھی بات چاہے بری بات، چاہے مزیدار گفتگو چاہے بہت ہی بورنگ اور چاہے اب سیاست ہی کی بات زہن میں آئے؛ یہاں تم سب لوگوں کے ساتھ ضرور شئیر کرونگا، انشاءاللہ۔
اس بیچ میں میری شادی ہوئی اور ماشاءاللہ میری بیٹی نوال نورہدی بھی دنیا میں آگئی اور شاید زندگی کافی بدل گئی۔ 
اب میری بیٹی ماشاءاللہ چوتھے مہینے میں ہے لیکن بابا سے دور اپنی خالہ کی شادی کا لطف اٹھارہی ہے۔ شروع میں تو پتا نہیں لگا پر اب دل کرتا ہے کے وہ جلدی سے آجائے اور میں اسکو خوب پیار کروں۔ اب کچھ ہی انشاءاللہ دن رہ گئے ہیں انکی واپسی کے۔ 

کوئی تبصرے نہیں: