سوموار, اپریل 23, 2007

کرکٹ ہیلسنکی

آج کل ہیلسنکی میں‌ کرکٹ کا دور دورہ ہے۔ کچھ ہفتوں سے ہم لوگ یہاں‌ باقاعدگی سے کھیل ہی رہے تھے کہ پچھلے ہفتے علی زیدی نے فن پاک کرکٹ کلب سے میچ رکھ لیا۔ اب باقی تو سب ٹھیک تھا لیکن فن پاک کرکٹ بال سے کرکٹ کھیلنے والے لوگ تھے جبکہ ہمیں تو ٹینس بال سے کھیلنا بھی کوئ آسان کام نا لگتا تھا ۔
خیر اب انکار یا پیچھے ہٹنا تو معیوب لگتا ہے چنانچہ ہم نے بھی کرکٹ بال کو پرکھنے کا فیصلہ کر لیا ۔ میچ کا نتیجہ کیا رہا اس بات کی کوئ خاص اہمیت نہیں‌ ہے :) لیکن یہ بتادوں کے پیڈ پہن کر بھاگنا بہت مشکل ہے :(
میری فیلڈنگ ڈیپ کور پر تھی سو میچ کی 50 فیصد فیلڈنگ تو مجھے ہی کرنی پڑی :(

باقی احوال اب تصویروں‌ میں‌ دیکھو ۔۔

From helsinki


From helsinki


From helsinki

کوئی تبصرے نہیں: