Showing newest posts with label شاعری. Show older posts
Showing newest posts with label شاعری. Show older posts

Sunday, February 15, 2009

Iftikhar yad aaey ga (افتخار یاد آئے گا )

پچھلے سال میں جون کے مہینے میں پاکستان میں تھا جب  وکلاء نے اپنا پہلا لانگ مارچ ترتیب دیا۔  میں نے اپنی موجودگی کو غنیمت جانتے ہوئے اس میں شرکت کرنے کا ارادہ کیا اور حسن رحمان کو مشورے سے فاسٹ نیشنل یونیورسٹی جو کہ میری اپنی یونیورسٹی ہے سے اس میں شامل ہوا۔
اگرچہ یہ ایک کافی دلچسپ سفر ثابت ہوا پر شریف وکلاء کے آخری فیصلے نے خوشی کو گہنا سا دیا۔
اس سفر کی میرے لیے اچھی باتوں میں سے ایک یہ تھی کہ میں نے چند نئے دوست بنائے جن میں زیشان رانا عرف مولانا خاص طور پر قابل زکر ہے۔ زیشان اور عمر سلیمان کے ساتھ مل کر میں نے چند پیروڈیز بنائیں تھیں جن میں سے صرف ایک علی ناطق کےموبائل ویڈیو کی وجہ سے محفوظ ہو سکی اور باقی سب ہم ریکارڈ نہیں کر سکے۔ کتنے افسوس کی بات ہے ۔ چچچ
اب وکلاء نے پھر لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے جس میں اس دفعہ دھرنا بھی شامل ہے لیکن میں پاکستان نہیں جا سکتا کیونکہ ابھی اتنی چھٹیاں نہیں ہیں۔ چنانچہ اب میں صرف دعا ہی کرسکتا ہوں کہ اللہ زرداری کو عقل دے کہ وہ ڈوگر کو دھکا دے ۔۔
ہاں کل میں نے ایک نیا کام یہ کیا اپنے پا مہدی حسن کے ایک پورے گانے کی پیروڈی بنادی ہے۔ زرا پڑھو یہاں ۔ بلکہ ٹھہرو میں نے آسانی کے لیے اس اپنی آواز میں یوٹیوب پر بھی پہنچا دیا ہے۔ مجھے ہمیشہ سے ترنم سے پڑھنے والے شاعر پسند ہیں چنانچہ ترنم بی بی بھی کو زحمت دی ہے ۔ ہاہا

عوام کے نام۔
جب کوئی مارشل لاء لگائے گا
تم کو ایک شخص یاد آئے گا
جب کوئی مارشل لاء لگائے گا
تم کو 'اف تخار' یاد آئے گا
جب کوئی مارشل لاء لگائے گا
تم کو ایک شخص یاد آئے گا

لذت بم سے آشناء ہو کر
پر امن دور سے جدا ہو کر

لذت بم سے آشناء ہو کر
پر امن دور سے جدا ہو کر
کوئی بھی جب امن نا پائے گا
کوئی بھی جب امن نا پائے گا
تم کو ایک شخص یاد آئے گا
جب کوئی مارشل لاء لگائے گا
تم کو 'اف تخار' یاد آئے گا

جب کوئی مارشل لاء لگائے گا
تم کو ایک شخص یاد آئے گا

تیرے لب پہ نام ہوگا افتخار کا
ڈوگر دیکھ کرجلے گا دل تیرا

تیرے لب پہ نام ہوگا افتخار کا
ڈوگر دیکھ کرجلے گا دل تیرا
جب  کوئی   ڈاکٹر بن نا پائے گا
جب  کوئی   ڈاکٹر بن نا پائے گا
تم کو ایک شخص یاد آئے گا
جب کوئی مارشل لاء لگائے گا
تم کو 'اف تخار' یاد آئے گا
جب کوئی مارشل لاء لگائے گا
تم کو ایک شخص یاد آئے گا

لاپتوں کے درد کو سہوگے تم
بوگس الاٹمنٹ دیکھتے رہوگے تم

لاپتوں کے درد کو سہوگے تم
بوگس الاٹمنٹ دیکھتے رہوگے تم
سٹیل مل جب کوئی بچا  نا پائے گا
سٹیل مل جب کوئی بچا  نا پائے گا
تم کو ایک شخص یاد آئے گا
جب کوئی مارشل لاء لگائے گا
تم کو 'اف تخار' یاد آئے گا
جب کوئی مارشل لاء لگائے گا
تم کو ایک شخص یاد آئے گا



اچھا اب جن کو یہ پسند آئے وہ اس کو آگے فارورڈ کردے آج شام سے پہلے انشاءاللہ مجھے خوشی ملے گی۔

Saturday, December 06, 2008

شاعری

اپنے سکول کے میلنگ گروپ پر سپیمنگ کی بحث کے دوران میں نے یہ کچھ شعر لکھے ہیں

محبت کرنے والے کم ہونگے
تری دنیا میں جو اتنے بم ہونگے

ایک حمزہ اور ایک اس کی ایمیل
ارریٹیٹڈ کبھی بھی کم نا ہونگے

اگر تواتفاقاّ چھٹی پر بھی چلا جائے
تیری میلوں کے صدمے کم نا ہونگے 

جی میل کی فلٹریں بڑھتی رہیں گی
اگر کچھ مشورے باہم نا ہونگے

فراز میں ان میلوں سے جتنا بدگماں ہوں
متن میں اتنے بھی بے ڈھنگ نا ہونگے

Thursday, February 21, 2008

اندھیروں کا تسلسل ۔ سید عارف

اندھیروں کا تسلسل مختصر ہونے نہیں دیتا
سحر کا نام لیتا ہے، سحر ہونے نہیں دیتا

وہ شب فطرت ہے اس کو روشنی اچھی نہیں لگتی
کسی گھر میں اجالوں کا گزر ہونے نہیں دیتا

وہ دہشت بانٹتا ہے خوف کے منظر بناتا ہے
کوئی شاخِ تمنا بارور ہونے نہیں دیتا

وہ سارے فیصلے حسبِ ضرورت آپ کرتا ہے
کسی کا حرف، حرفِ معتبر ہونے نہیں دیتا

ہمیشہ دوسروں میں فاصلے تقسیم کرتا ہے
وہ لوگوں کو بہم شیروشکر ہونے نہیں دیتا

امیرِ کارواں رہنے کا اتنا شوق ہے اس کو
کہ دانستہ بھی تکمیلِ سفر ہونے نہیں دیتا
(سید عارف)