بدھ, فروری 27, 2008

عجیب مصیبت

میں آج کھانا پکارہا تھا اور آخر میں چاول کو دم دینا تھا تو میں نے مرغی کی دیگچی چاول والی دیگچی پر رکھدی۔ اور بیچ میں اخبار۔ عام طور پور میں ایک سادہ پلیٹ رکھ دیتا ہوں لیکن آج میں نے سوچا کہ اچھی طرح سے دم دے دوں اور بھاپ کو قید کردوں۔
نتیجہ یہ ہے کہ ابھی ابھی میں نے دیکھا ہے کہ دونوں دیگچیاں چپک گئی ہیں اور مرغی اٹھاتا ہوں تو ساتھ میں چاول صاحب بھی ساتھ ساتھ تشریف لے آتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔
اب میں اسکے ٹھنڈا ہونے کا انتظار کر رہا ہوں کہ شاید انکی دوستی ختم ہوجائے اس طرح۔
عجیب مصیبت۔۔


تازہ ترین ۔
آخری خبر یہ ہے کہ پکا ائیر لاک لگ گیا ہے اور طاقت کا استعمال بے فائدہ لگتا ہے۔ کاش کچھ سائنس پڑھی ہوتی تو آج کوئی رستہ کھلتا۔ گوگل سرچ سے بھی کوئی فائدہ نہیں ہو رہا۔ میری دیگچی :(
۔۔

آخری حربہ۔
ایک خیال یہ آیا کہ شاید دوبارہ گرم کرنے سے ہوا کا دباو بڑھے اور شاید کھل جائے۔ یہ بھی کیا لیکن ڈھاک کے وہی تین پات۔ بلکہ اندر سے چاول جلنا شروع ہوگیا اور بو پھیلنے لگی ہے۔

ہممممم ۔ سو پھر بسم اللہ کرتے ہیں اور اوپر والی دیگچی میں سوراخ کردیتے ہیں۔ اس سے تو مسئلہ حل ہوگا نا؟

میں ابھی آیا۔

2 تبصرے:

گمنام کہا...

اف۔۔ یہ کیا ہو رہا ہے? جو کام کرنا نہیں آتا۔۔وہ کرتے نہیں ہیں۔

اچھا، اس کے بعد کیا ہوا۔۔?اگلی خبریں بھی تو سنانی تھیں نا۔۔۔

Ijaz کہا...

پھر کیا ہونا تھا
دیگچی فوت ہو گئی۔ بس