منگل, مارچ 13, 2007

ورلڈکپ کی تیاری

آج کا دن ہیکٹک ترین دن تھا۔ صبح ویزا کے لیے جانا پڑا، وہاں‌لائن لگائ اور پاسپورٹ جمع کروا کر آگیا۔ اس کے بعد آفس میں‌کچھ اس طرح‌ٹائم گزارا کے سب سمجھیں‌بڑا کام کر رہا ہے جبکہ درمیان میں‌سارا ٹائم فون پر ورلڈکپ دیکھنے کا پروگرام فائنل کرتا رہا۔ اور پھر اوتانیامی گیا جہاں‌ شباب و کباب کی محفل جمنی ہے ۔ ہاہاہا

ورلڈکپ کا پروگرام کچھ یوں ہے کہ آج میں‌نے ملٹی میڈیا پروجیکٹر مومی کے گھر پہنچا دیا ہے اور ٹیسٹ‌ بھی کیا ہے ( یوٹیوب کی ویڈیوز دیکھ کر)۔ وہاں‌پر سارے حسین و جمیل لڑکوں‌کو آنے کا حکم بھی دے دیا گیا (کچھ کھانے پینے کے سامان کے ساتھ) ہے اور دیکھنے کے لیے ہم نے دو 500 کے۔بی۔پی۔ایس کی سٹریمنگز لی ہیں۔ بیک اپ سمیت ۔۔۔۔۔۔

اب چلو سب دعا کرو کے پاکستان جیت جائے۔ ٹھیک؟

کوئی تبصرے نہیں: